• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے آپریشن، متعدد تجاوزات مسمار، سر کاری اراضی وا گزار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) سی ڈی اے نے اتوار کے روز ملپور کے علاقے میں ایکوائرڈ لینڈ اورمری روڈ کے رائٹ آف وے پر آپریشن کر کے متعدد تجا وزات اور تعمیرات کا خاتمہ کر دیا ۔ یہ تجا وزات سی ڈی اے کے زوننگ ریگولیشن کی خلاف ورزی کر تے ہوئے قا ئم تھیں۔آپریشن میں ضلعی انتظا میہ اور اسلام آباد پولیس نے سی ڈی اے کی معا ونت کی ۔آپریشن کے دوران 11 غیر قا نونی دکانیں،ریسٹورنٹ اور کئی کنال سرکاری ارا ضی پر تعمیر کردہ 4چار دیواریوں کو مسمار کر کے غیر قا نونی قا بضین سے سر کاری اراضی وا گزار کر والی گئی۔ آپریشن کے دوران بعض مقامی افراد نے آپریشن رکوانے کی کوشش کی تاہم اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد انتظا میہ نے صورتحال کوکنٹرول کیا۔ایک شخص کو کار سرکار میں مدا خلت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین