• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت و جاہ کی پرستش نے اسلام کو شدیدنقصان پہنچایا،حامد موسوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دولت و جاہ کی پرستش نے اسلام کو شدیدنقصان پہنچایا ۔ رد الفساد کے تحت اگر مذہبی لیڈرز کے اثاثوں کی پڑتال کر لی جائے تونفرت دہشت پھیلانیوالے سب چہرے بے نقاب ہو جائینگے۔ انہوں نےکہاکہ عالم اسلام رسول کریم ؐ کی وصیت کے مطابق قرآن و اہلبیت سے رشتہ جوڑے رکھتے تو کبھی زوال کا شکار نہ ہوتے ، سیدہ فاطمہ زہراؑ کی طرح کبھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی قیاد ت کے 35سال مکمل ہو نے پر’ ہفتہ تجدید عہد‘ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سیاستدانوں کو سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔
تازہ ترین