• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب آج دربار اور کرائم میٹنگ کی صدارت کرینگے‘ریکروٹ پریڈ کل ہو گی

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی آج پیر کو پولیس لائن نمبر ایک میں دربار لگائینگے۔ جس کے بعد وہ ریجنل پولیس آفس میں راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسروں کی کرائم میٹنگ کی صدارت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب اتوار کو راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ دربار دن 9بجے شروع ہو گا۔ ادھر پولیس ٹریننگ سکول روات میں 13فروری کو ہونیوالی پولیس ریکروٹ بیج نمبر60کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا پروگرام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ پریڈ کل منگل 12فروری کو ہوگی۔
تازہ ترین