• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنیات کی آمدن سے 20فیصد دلوانے کیلئے قانون سازی کی جائے‘ مفتی حنیف قریشی

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم مدینہ جیسی ریاست بنانا چاہتے ہیں تو ملکی معدنیات کی آمدن کا بیس فیصد شرعی حصہ سادات کو دلوانے کیلئے قانون سازی کی جائے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور اراکین اسمبلی کی طرف سے ایک ارب روپے کے فنڈ کا قیام بہترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامور عالم مفتی حنیف قریشی نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی ہونے تک کم از کم 10ارب کا سپیشل فنڈ قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قرآن و سنت سے سادات کا حق ثابت کرنے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین