آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجی لینس سیل نے چارفیکٹریاں سربمہر کردیں، دوآئل ڈیلرز گرفتار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویجی لینس سیل نے راولپنڈی میں تیل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے پر 2پوائنٹس، ناقص انتظامات پر پتی فیکٹری، مرچ چکی، چٹنی اور سویاں فیکٹری سربمہر کردیں۔ عابد آئل ڈیلر اور شیخ عبدالقادر اینڈ سنز سے 6ہزار 954لٹر استعمال شدہ تیل ضبط کر کے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ مصنوعی فلیور‘ نیلے ڈرم اور کیمیکل استعمال پر شملہ چٹنی یونٹ‘ مضر صحت آئل اور کھلے نان فوڈ گریڈ رنگوں کے استعمال پر ہاشم بوندی یونٹ‘ حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر مرچ چکی اور سویاں فیکٹری سیل کر دی گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں