• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوری خدابخش ، 34سال قبل لگائے گئے ٹرانسفارمر ضرورت کیلئے ناکافی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کے نواحی گائوں کوری خدابخش میں 34سال قبل لگائے گئے بجلی کے پچاس ، پچاس کے وی کے دو ٹرانسفارمرز آج گائوں کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہو چکے ہیں ، آبادی میں اضافہ اور وولٹیج میں کمی کے باعث بعض اوقات ٹیوب لائٹس اور پانی کی موٹریں تک نہیں چلتیں،گائوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ 34سال قبل گائوں کی جہاں آبادی کم تھی اور اس وقت لوگوں کے گھروں میں الیکٹرانکس اشیاء نہیں تھیں، ماضی میں واپڈا حکام کی اس معاملے پر کئی بار توجہ دلا چکے ہیں، درخواستیں بھی دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، گائوں کے مکینوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پچاس ، پچاس کے وی کی جگہ سو ، سو کے وی کے ٹرانسفارمرز لگائے جائیں۔
تازہ ترین