• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم کی خودکشی بی ایم سی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے،زینت شاہوانی

کوئٹہ( پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی نے طالب علم ڈاکٹر یوسف پرکانی کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کے واقعات بی ایم سی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بار بار پیش آتے رہےہیں مگر حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے طالب علم تعلیم حاصل کرنے کی بجائے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں اگر حکومت نے اس کی روک تھام نہیں کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ خود کشی کےواقعات کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں اعصابی مضبوطی کے حوالے سے بھی کام ہونا چاہیے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا جائے کہ وہ اداروں میں دوستانہ ماحول اور طلباء کی کونسلنگ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔ 
تازہ ترین