• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاتعصب رنگ ونسل اور قومیت عوام کی خدمت کرینگے،خالق ہزارہ

کوئٹہ(آن لائن )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین و صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ پارٹی قیادت عوامی نمائندے اورپارٹی کا ہر رکن عوام کے سامنے جواب دہ ہے ہم نے کبھی ایسی کسی سوچ کی حوصلہ افزائی نہیں کی کہ کسی کو ایسی آزادی حاصل ہو سکے کہ وہ اپنے آ پ کو ہر قسم کی جواب دہی سے بالاتر سمجھ کر پارٹی کیلئے مشکلات پید اکرنے کا باعث بنے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی بنیادی کونسل کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے نائب چیئرمین محمد رضا وکیل ،مرزا حسین ہزارہ ،غلام مہدی ،محمد یونس چنگیزی سمیت مرکزی و ضلعی کونسل کے عہدیداروں و ارکان بھی موجود تھے پارٹی رہنما نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنے آپ کو عوام اور کارکنوں کے سامنے جواب دہ سمجھتا ہوں اس کے بعد اپنے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو تاکید کرتا ہوں کہ کبھی ایسا کام نہیں کرنا جسکا جواب دینامشکل ہو جائے عوام نے جس بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کرایا ا ور ہم پرجس اعتماد کا اظہار کیا اس کے پیچھے پارٹی کی جدوجہد کے ساتھ و ہ جمہوری عمل کارفرما ہے جس پر چل کر شروع دن سے کارکن اپنی بنیادی کونسلوں سے لیکر اعلیٰ قیادت تک کا انتخاب ووٹ کی پرچی کے ذریعے کرتی آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں اتر ے ہیں اور اگلے 5سال میں کوئٹہ شہر اور صوبے کے عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکال کر ان کے لئے ترقی و خوشحالی کے راستے کھول دیں گے بالٰخصوص ایچ ڈی پی کے نمائندوں کی حیثیت سے ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ہم بلا تعصب رنگ و نسل قومیت تمام شہریوں کیلئے بلا تفریق خدمات انجام دیں۔ 
تازہ ترین