• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کریں گے، اجلاس میں بلوچستان لازمی تعلیمی خدمات ،بلوچستان بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی محصول، بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی مسودہ قانون ،بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور خضدار، کیچ اور لورالائی میں میڈیکل کالجز کے قیام پر بحث کی جائے گی،اجلاس میں وقفہ سوالات میں محکمہ صحت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے اور توجہ دلاو نوٹسز پیش کیے جائیں گے، اسمبلی کا آج سے شروع ہونے والا سیشن 16 فروری تک جاری رہے گا ۔
تازہ ترین