• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم آمرانہ قوتوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے‘ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم جمہور کی بڑی کامیابی اور کامل قومی خود مختاری کے حصول کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے جو ان قوتوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے جو آمرانہ طرز حکمرانی کو جمہوریت پر فوقیت دیتے چلے آئے ہیں اور قوموں کو محکوم رکھ کر ان کا معاشی و سیاسی استحصال اپنا فرض اولین سمجھتے چلے آئے ہیں جو کہ قومی حقوق سے منکر ہو کر غیر حقیقی اور سطحی سوچ کے تحت ملک کو چلانے جیسی پالیسیوں کو مزید تقویت دینے کا باعث بنتی چلی آئی ہے صادق عمرانی نے کہا کہ دوسروں کے مفاد کو تحفظ اور اپنوں کو فتح کرلینے کے اندھے جنون میں مبتلا آمرانہ حکومتیں اور اسی طرز حکمرانی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے بار ہا مسلط کی جانے والی حکومتیں بھی کسی نا کسی انداز میں آئین شکنی میں ملوث رہیں اسی منفی طرز عمل کو برقرار رکھتے ہوئے اب اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کیلئے کی جانے والی سازشیں آج اپنے عروج پر ہیں اس حقیقت کا ادراک رکھتے ہوئے بھی کہ اگر صوبے معاشی طور پر آسودہ ہونگے تب ہی ایک مضبوط اور مستحکم وفاق کی ضمانت فراہم کرینگے۔
تازہ ترین