• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد پولیس مقابلہ، اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد کےعلاقےہٹڑی میں پولیس مقابلے کےدوران ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی اور سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سرفراز شیخ کے مطابق ہٹڑی میں ناکہ بندی کےدوران گاڑی میں سوار چار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ، مسروقہ گاڑی اور سامان برآمد کرلیاگیا، جبکہ 2 ملزمان فرا رہوگئے۔

ایس ایس پی کاکہناہےکہ ملزمان ہٹڑی میں 2 فروری کو ایک گھر میں ہونےوالی ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھے۔

تازہ ترین