• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ شہید کی برسی پر آج مکمل ہڑتال ہے، حریت قیادت کی اپیل پر وادی بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں، سڑکیں ویران ہیں۔

مقبوضہ کشمیر ہی نہیں دنیا بھرمیں کشمیریوں نے مقبول بٹ کی شہادت پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

حریت قیادت نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض سیکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں سپرد خاک مقبول بٹ کی میت ان کے سپرد کی جائے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز ریاستی مظالم جاری ہیں، بھارتی فورسز نے کلگام میں مزید 5کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے ان پانچوں افراد کو نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے درندگی کا نشانہ بنایاگیا۔

اس بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر بھی بھارتی فورسز نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے 12 کشمیری زخمی ہوگئے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

تازہ ترین