• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوبہ مفتی نے عمران خان کی تعریف کیوں کی؟

بلوکی میں بابا گرونانک کے نام سے یونیورسٹی اور پارک بنانے کے اعلان پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم عمران خان کے اقدام کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے نام پر بنے شہروں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں اور پاکستان میں مندروں کی حفاظت اور بابا گرونانک کے نام پر یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی ترجیح تاریخی مقامات کے نام بدلنے اور رام مندر بنانے کی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستانی وزیر اعظم بلوکی میں بابا گرونانک کے نام سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ناموں پر بنی یادگاروں اور شہروں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں، گائے رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے اور پاکستان میں مندروں کو محفوظ کرنے کا قانون بنا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین