• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لندن میں چین کے نئے قمری سال کی خوشی میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

لندن کے Trafalgar اسکوائر پر منعقد ہونے والی اس سالانہ پریڈ میں درجنوں افراد نے حصہ لیا اور دیدہ زیب کاسٹیوم زیب تن کئے شہر کی سڑکو ں پر نہ صرف گشت کر کے چینی سالِ نو کو ویلکم کیا بلکہ ڈریگن ڈانس، مارشل آرٹ ،میوزک بینڈکی دلچسپ پرفارمنس پیش کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔

پریڈ کے دوران مارچ کرتے دیدہ زیب فلوٹس، مارچنگ بینڈکی شاندار پرفارمنس نے پریڈ کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے ۔

لندن میں چینی ثقافت کے رنگ بکھیرتی اس پریڈ میں لندن کے میئر صادق خان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نئے قمری سال کی خوشی کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین