• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ :2 گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کےباعث پیش آیا ہے جبکہ چھائی ہوئی گہری دھند بھی اس کا سبب بنی ہے۔

حادثہ سانگھڑ نوابشاہ روڈ پر کوندو کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نواب شاہ سے سانگھڑ آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال سانگھڑ پہنچا دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین