• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا پر مختلف چیلنجز اکثر ہی وائرل ہوتے ہیں، ابھی پچھلے دنوں ہیش ٹیگ کے ساتھ ’دس سالہ چیلنج‘ وائرل تھا جس میں لوگ اپنی 10 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے تھے۔

آج کل ایک نیا چیلنج سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے لیکن یہ صرف اُن علاقوں اور ملکوں کے لیے ہے جہاں سردی غضب کی پڑ رہی ہے۔

’دوباک چیلنج‘ کی ابتداء روس سے ہوئی ہے جہاں انتہائی ٹھنڈے موسم میں بھی روسی عوام نے ایک دلچسپ مشغلہ ڈھونڈنکالا ہے۔ جس کی تصاویر نوجوان سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


’دوباک‘ روسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی’ شدید ٹھنڈ‘ کے ہیں۔ اس چیلنج میں نوجوانوں میں شدید سردی میں گرم پانی کو ہوا میں اُچھالتے دیکھا جارہا ہے جو کہ ٹھنڈ کے باعث برف بن جاتا ہے۔

جو افراد یہ چیلنج کرنے میں کامیاب رہے ہیں اُن کا پانی ہوا میں جاکر برف بن گیا ہے لیکن جو یہ چیلنج کرنے میں ناکام رہے اُن کو اسپتال جانا پڑا کیونکہ گرم پانی برف بننے کے بجائے اُن کے اوپر گرپڑا۔

دوباک چیلنج کو روس کے علاوہ دیگر ملکوں میں ’بوائلنگ واٹر چیلنج‘ (boiling water challenge) کہا جارہا ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مشرقی علاقوں میں اس سال درجہ حرارت گزشتہ سالوں کی نسبت کافی کم ہے جو کہ منفی 40 اور منفی 50 تک جا پہنچا ہے۔

لیکن اس ٹھنڈ میں بھی روسی عوام نے ایک پُر لطف مشغلہ ڈھونڈ ہی نکالا ہے۔

تازہ ترین