• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کےبرفانی جزیرے میں پولر بیئرز نے دھاوا بول دیا


روس کےبرفانی جزیرے میں پچاس سے زائد پولر بیئرز نے دھاوا بول دیا،جس نے علاقے مکینوں کو بیحد خوفزدہ کردیا۔

روس میں درجنوں برفانی ریچھ انسانی بستیوں میں گھس آئے،یہ مناظر روس کے علاقے Novaya Zemlyaمیں پچاس سے زائد ریچھوں نے دن دہاڑے دھاوا بول دیا جس نے علاقے مکینوں کو بیحد خوفزدہ کردیا۔

بھوک سے بے حال ریچھوں نے نہ صرف کئی سڑکوں کو بلاک کردیا بلکہ کئی دکانوں اور گھروں کے دروازوں کے سامنے بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور کچھ گھروں میں بھی داخل ہوگئے جسکی وجہ سے مقامی افراد بیحد پریشان اور خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ریچھ اپنا شکار بھی تبدیل کررہے ہیں اور خوراک نہ ہونے کے باعث انسانی آبادی کا رخ کرنے سے مستقبل میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قبل ازیں ستمبر 2016 میں روس کے ٹروئے نوئے نامی جزیرے پر قائم ویدر اسٹیشن کا ریچوں سے محاصرہ کرلیا تھا تاہم اندر موجود پانچ سائنسدان محفوظ رہے تھے۔

تازہ ترین