• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا


لاس اینجیلس میں سجے61ویں سالانہ گریمی ایوارڈز میلے میں تین ایوارڈز کےساتھ گلوکارہ لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا۔

لاس اینجلس میں61ویں سالانہ گریمی ایوارڈز2019 کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا جہاں ریڈ کارپٹ پر اداکاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔


لاس اینجلس کے اسٹیپلز سینٹر میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔

ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں کی آمدہوئی تو فوٹو گرافروں کو پوز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

رواں برس لیڈی گاگا کے گیت جوئینے کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا ، اور بیسٹ ریپ پرفارمنس اینڈرسن پاک کو گیت ببلن کے لئے دیا گیا۔

Pharrell Williams سال کے بہترین پروڈیوسر قرار پائے۔گلوکارہ لیڈی گاگا نے تین میں دو ایوارڈز بریڈلی کوپر کے ساتھ فلم A Star is Born کے گانے Shallow کے لئے حاصل کئے۔

Kacey Musgravesکے البم گولڈن آورکوالبم آف دی ائیر جبکہ بیسٹ نیو آرٹسٹ کی حقدارDua Lipa قرار پائیں۔

ایوارڈ شو کا یہ رنگا رنگ میلہ رات گئے تک جاری رہا جس میں فنکار ایوارڈز جیتنے پر خوشی سے نہال دکھائی دئیے۔

تازہ ترین