• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشاد رانجھانی قتل کیس، یوسی چیئرمین رحیم شاہ گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے ارشاد احمد رانجھانی کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی سفارش پر پولیس نے یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کر لیا۔

تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر اور فرخ ملک شامل ہیں۔

یوسی چیئرمین رحیم شاہ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے ارشاد رانجھانی کو اسپتال نہ پہنچانے کا الزام ہے۔

ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کے خلاف دفعات عائد کی جائیں گی۔

تازہ ترین