آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 15؍شعبان المعظم 1440ھ 21؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل سمیت 5 میچوں کے لیے تمام تر اقدامات کو جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

کمشنر ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اس سلسلے میں اس مرتبہ پورے شہر کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17 فروری سے 17 مارچ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ میں روڈ کٹنگ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جبکہ اس دوران تمام اشتہاری کمپنیوں کو کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی جانب سے دئیے جانے والے اجازت نامے بھی منسوخ کر دئیے جائیں گے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ شہر کے تمام چوراہوں اور عوامی مقامات پر عوام کی سہولتوں کے لیے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

اجلاس میں مئیر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، کمشنر کراچی افتخار شالوانی و دیگر نے شرکت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں