• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب آگئے ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف سے اچھا معاہدہ ہوجائے گا لیکن پاکستان کو ترقی دینا تاجروں کا کام ہے۔

پشاور میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی،کوشش ہوگی کہ یورپ میں تجارت کے لیےترکی راستہ بنے۔

اگلے انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ بجٹ میں ٹیکس فارم میں سب کے لیے آسانی پیدا کی جائے،کام ابھی شروع ہواہے، ٹیکس نظام کو مزید بہتر اور سہل بنانا ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع ضروری ہے، اس کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں۔

تازہ ترین