• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 5 ملکوں کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد 5ممالک کے ان دوروں کے دوران اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چھٹی دفعہ پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ 10 سے 28 فروری تک 5 ملکوں کا دورہ کریں گے۔

زلمے خلیل زاد جن 5ممالک کا دورہ کریں گے ان میں پاکستان کے علاوہ بلجیئم، جرمنی، ترکی، قطر اور افغانستان شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ زملے خلیل زاد کا یہ 5ممالک کا دورہ افغان امن عمل کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

تازہ ترین