• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراتیوں کے نالے میں گرنے پر ہال مالک کو 3لاکھ جرمانہ

بھارتی گائوں ہوشیار پُور میں شادی کی تقریب میں پل گرنے سے دولہا سمیت 15باراتی سیور یج نالے میں جا گرے جس کے نتیجے میں دو کمسن بچےمعمولی زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اولیو گارڈن ہال میں باراتی مسلسل 10 منٹ سے ناچ گانے میں مصروف تھے کہ پُل وزن برداشت نہ کر سکا اور باراتی نالے میں جاگرے۔

بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں حادثے کی اطلاع رات 9:30کے قریب موصول ہوئی،جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر دو زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچایا جبکہ دونوں فریقین میں معاملات طے پائے گئے اور مقدمہ درج نہ کیا جاسکا۔

شادی ہال کے مالک اوپی شرما نے بتایا کہ گزشتہ 15سالوں میں پہلی مرتبہ بدقسمتی سے یہ حادثہ پیش آیا، وہ لڑکی والوں سےمعذرت خواہ ہیں اور ان کو تمام قیمت دینے کو تیار ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے لڑکی کے گھر والوں کو3 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کیا، جس کے بعدشادی کی تقریب دوبارہ شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ دلہا ’امت یادو‘ کا تعلق غازی آباد سے ہےجبکہ دولہن ’سونم‘ کا تعلق دہلی سے ہے۔

تازہ ترین