• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت عباسی تیمورتالپر کے نامناسب جملے پر غصے میں آگئیں

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن نصرت عباسی ایک بار پھر حکومتی رکن تیمور تالپر کے نا مناسب جملے پر غصے میں آ گئیں۔

اجلاس کے دوران تیمورتالپر نے نصرت عباسی سے سوال کیا کہ آپ کو کون سا فیور چاہئے؟ آپ کے شوہر کو تو نوکری بھی پیپلزپارٹی کے دور میں ملی تھی۔

تیمور تالپر کےا س جملے پر نصرت سحر عباسی نے ایوان میں انتہائی سخت رد عمل ظاہر کیا۔

اسمبلی سے باہر گفتگو میں کہا کہ تیمورتالپر نے ایک بار پھر بدتمیزی کی ہے ۔تیمور تالپر نے اُنہیں اسٹوپڈ کہا ہے۔

نصرت عباسی نے کہا کہ بلاول زرداری بتائیں کہ سندھ کی بیٹیوں کے ساتھ اسمبلی میں کیا ہو رہا ہے؟

تازہ ترین