ملائیشیا کی ریاست پینانگ (Penang)میں5ویں سالانہ ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا ۔
اس 2روزہ فیسٹول میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی ماہربلونسٹ یہاں پہنچے۔
رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجے آسمان کا نظارہ کرنے کے لیے ملائیشیا بھرسے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے یہاں کا رخ کیاجہاں آسمان مختلف دلچسپ و عجیب اشکال والے غباروں سے بھرا نظر آیا۔