• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس:3لاکھ لیگو برکس سے بنی فارمولا ون کار1لاکھ ڈالر میں نیلام

فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی کلاسک کاروں کی نمائش کے دوران لیگو برکس سے بنی فارمولا ون کار نیلام کردی گئی۔


فرانس کی معروف آٹوموبائل کمپنی کی جانب سے 40ویں سالگرہ پر بنائی جانے والی اس فارمولا ون کار میں 3لاکھ 13ہزار سے زائد لیگو برکس کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس منفرد گاڑی کی نیلامی میں کئی افراد نے دلچسپی کا اظہار کیا جس کے بعد یہ 1لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

واضح رہے کہ گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم کیلئے وقف کردی گئی ہے۔

تازہ ترین