• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر سے عمارت پر چھلانگ لگاتے ہوئے سائیکلنگ

یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا تاہم سائیکل پر کرتب بازی دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے۔


ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو دبئی کی بلندو بالا عمارت، واٹر پارک اور سڑکوں پر اپنی سائیکل دوڑاتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹنٹ بائیکر Kriss Kyleنے کرتب بازی کیلئے دبئی کا انتخاب کیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے 7سو فٹ برج العرب جمیراہ کے سرے پر پہنچ کر 14فٹ اونچائی سے عمارت پر چھلانگ لگاتے ہوئے سائیکلنگ کا آغاز کیا ۔

اور پھر واٹر پارک، برف خلیفہ کے اطراف سمیت دبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے ایسی شاندار ٹرکس پیش کیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور اُسکی مہارت کی خوب داد دی۔

تازہ ترین