• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:بیف پیٹیزختم ہونے پرخاتون کی شدید برھمی

اکثر افراد غصے کا اظہار عموماََ چیخ چلا کر کرتے ہیں اور اگر یہی غصہ برداشت سے باہر ہوجاے تو اظہار توڑ پھوڑ کی صورت میں نکلتا ہے۔


ویڈیو میں نظر آنے والی اِن خاتون کو ہی دیکھ لیں جو صرف بیف پیٹیز ختم ہونے پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔

جی ہاں، یہ مناظر امریکی شہر نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھے گئے جب ایک خاتون ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی اور بیف برگر کا مطالبہ کرنے لگی اور یہ جان کر کہ بیف پیٹیز ختم ہوگئے ہیں خاتون نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس کی جانب سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین