• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ کا زخمی دم توڑ گیا

کراچی وسطی کے علاقے نیو کراچی میں سیاسی جماعت کے یو سی آفس پر فائرنگ کا ایک زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی یونین کونسل نمبر6 میں نامعلوم مسلح ملزمان نے سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے جاں بحق شخص کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی یوسی 6میں4سے5 مسلح افرادداخل ہوئےاور آفس بیریئر پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے۔

فاروق ستار نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت پرکسی کی جان لینے کا سلسلہ اب مکمل بند ہونا چاہیے، واقعے میں ملوث افراد کوجلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تازہ ترین