• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلی:ناہموار راستوں پر سائیکل دوڑانے کابین الاقوامی مقابلہ

چلی کے شہر والپریسو میں ریڈ بل کی جانب سے ناہموار راستوں،سیڑھیوں اور رکاوٹوں پر سائیکل دوڑانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔


سٹی ڈاؤن ہل ورلڈ ٹور کیلئے مختلف ممالک سے40ایتھلیٹ میدان میں اْترے جنہیں رکاوٹوں،ڈھلوانوں،اونچی نیچی سیڑھیوں،کئی فٹ اونچے ٹریکس سے بھرے ڈیڑھ کلومیٹرسے زائد کے فاصلے کو تیز رفتاری سے طے کرنا تھا۔

اس موقع پرمیزبان ملک چلی کے پیڈرو فریرا نے سائیکلنگ کا غیر معمولی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یہ فاصلہ فقط2منٹ50سیکنڈ میں طے کردکھایا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ۔

مقابلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے سائیکل سواروں کی مہارت پر داد دی۔

تازہ ترین