• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں خطرناک آ گ لگ گئی، 12 فائر ٹینڈرآگ بجھانے میں مصروف ہیں، چیف فائر آفیسر نے تیسرے درجے کی آگ  قرار دے دی۔

سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب واقعہ روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے کے لئے 5 فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے، تاہم آگ نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے، جبکہ آگ کے باعث گودام میں رکھی روئی کی درجنوں گانٹھے جل گئیں ۔

چیف فائر آفیسر کا کہناہے کہ آگ بجھانے میں کافی وقت لگے گا، انہوں نے بتایا کہ گودام میں گنجائش سے زیادہ مال بھرا گیا تھا۔

اس موقع پر گودام میں موجود باقی ماندہ روئی کی گانٹھوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے جانے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

تازہ ترین