• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کردی

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کردی،پالیسی کے مطابق حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی جبکہ درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔

حج پالیسی کے مطابق شمالی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ہوں گے جبکہ قربانی کے اخراجات 19 ہزار 451 روپے الگ ہوں گے تاہم جنوبی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار اور نجی اسکیم میں 71 ہزار 610 افراد حج کریں گے تاہم 80 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 10 ہزار حج کوٹا مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ حج قرعہ اندازی میں 3 سال سے ناکام رہنے والوں کے لیے بھی 10ہزار کوٹا مختص کیا گیا ہے۔

جاری کردہ حج پالیسی میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔

تازہ ترین