• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش ہوں ایک برے تعلق کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئی، نیہا ککڑ

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کچھ عرصے پہلے اداکار ہمانشو کوہلی سے بریک اپ کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زد میں رہیں اور اب ایک انٹرویو میں پہلی بار انہوں نے اس بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔ نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ایک برے تعلق کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئیں اور شکرگزار ہیں کہ وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی ہیں۔گلوکارہ نے کہاکہ ابھی میں کہہ سکتی ہوں کہ اکیلے ہونا زندگی کا سب سے بہترین احساس ہے، جب میرا تعلق قائم تھا تو اپنے خاندان اور دوستوں کو وقت نہیں دے پاتی تھی، اس دور میں میرا سارا وقت اور توانائی اس فرد کے لیے تھی جو میرے لائق نہیں تھا اور اس کا مستحق نہیں تھا، اور اندازہ لگائیں، اسے اتنا زیادہ وقت دینے کے باوجود وہ ہمیشہ شکایت کرتا تھا کہ ہم اکھٹے نہیں ہوتے۔دونوں نے پہلے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کیا اور جب لوگوں کو لگا کہ وہ ایک دوسرے کی زندگی سے ہمیشہ کے لیے جڑنے والے ہیں تو ان کے بریک اپ کی افواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔ جس کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے کی تصدیق بھی کی۔30سالہ نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ ہم سلیبریٹیز کے دو چہرے ہوتے ہیں، ایک پرسنل ایک پروفیشنل، ذاتی زندگی جتنی بھی خراب چل رہی ہو، پروفیشنل زندگی میں آپ ہمیشہ مسکراتے دیکھیں گے۔اس بریک اپ نے گلوکارہ کو ذہنی طور پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ میں نیہا ککڑ نے اسٹوریز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

تازہ ترین