• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ نے آرٹ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے آرٹ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے اپنے فنی کیریئر کی ابتداء سے ہی ہر طرح کی فلمیں سائن کیں لیکن مجھے ہمیشہ کمرشل فلمیں کرنے کا کہا گیا کیوں کہ میرا مزاج کچھ اس طرح کا ہے، خاص طور پر جب میں فلم ’مریتھیو ڈانڈ‘ میں کام کر رہی تھی تو تب بھی لوگ مجھے یہ کہہ رہے تھے کہ میں اس طرح کی آرٹ فلم نہیں کرسکتی لیکن اس کے باوجود میں نے وہ فلم کی۔

تازہ ترین