• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گریمی ایوارڈز، ڈونلڈ گلوور اور لیڈی گاگا بازی لے گئے


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا اور گلوکار و اداکار ڈونلڈ گلوور جنہیں چائلڈش گمبینو کے نام سے جاتا ہے نے میوزک انڈسٹری کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ’گریمی ایوارڈز‘ کا میلہ لوٹ لیا۔ڈونلڈ گلوور اور لیڈی گاگا کو مجموعی طور پردو دو ایمی ایوارڈز دئے گئے۔اگرچہ لیڈی گاگا بھی 2 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب گئیں، تاہم وہ ریکارڈ آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر اورایلبم آف دی ایئر کے ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔جب کہ ڈونلڈ گلوور نے سب سے اہم ایوارڈ ایلبم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔61ویں گریمی ایوارڈ کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں دنیا بھر کی میوزک، فلم اور فیشن انڈسٹری کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین