• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو سارہ علی خان کے قابل بنارہا ہوں، کارتیک آریان


ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکار کارتیک آریان کو آج کل نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ مختلف شوز میں بھی دلچسپ سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو سارہ علی خان کے قابل بنا رہے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کے میزبان کرن جوہر نے کارتیک آریان سے شو کے درمیان سوال کیا کہ اُن کا سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟کرن جوہر کے اس سوال پر کارتیک پہلے مسکرائے پھر انہوں نے سارہ علی خان کےوالد ’سیف علی خان‘ کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’پہلے خود کو اس قابل بنا لوں، ویسے بھی میں اب پیسے کمانے کی بھرپور کوششوں میں لگا ہوا ہوں‘۔واضح رہے کہ بولی وڈ کے نواب سیف علی خان نے کارتیک آریان اور اپنی بیٹی سارہ علی خان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’اگر کارتیک کے پاس اتنی دولت ہے کہ میری بیٹی کو لے جاسکے تو ضرورلے جائے۔ ‘بولی وڈ ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے کارتیک کے جواب ’پیسے کمانے کی بھرپور کوششوں میں لگا ہوا ہوں‘ پر کارتیک کی کھینچائی کرتے ہوئے کہا کہ ’اِسی لیے آپ نے اننیا پانڈے کو ڈیٹ کے لیے پوچھا جبکہ سارہ کو نہیں‘جس پر کرن اور کارتیک دونوں نے ہنسنے لگے۔

تازہ ترین