• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور(ایجنسیاں)وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کی پوزیشن میں مثبت تبدیلی آئی ہے ‘ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب آگئے ہیں جو ایک اچھا معاہدہ ہوگا ‘ کوشش ہے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو‘ پاکستان کو کسی نے باہر سے آکر ٹھیک نہیں کرنا، ہم ہی اسے ٹھیک کریں گے‘ ہم بہتر فیصلے کریں گے تو معیشت اٹھے گی اور یہ صرف سرمایہ کاری سے ہوگا۔ باتیں بہت ہوگئیں اب کام شروع کرنا ہے، ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنا ضروری ہے اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا، ایف بی آر کے چھاپوں اور آڈٹ سے ٹیکس نہیں بڑھے گا‘حکومت نے پے پال کو پاکستان آنے سے نہیں روکا‘آئندہ بجٹ میں ٹیکس کا نظام آسان بنائیں گے‘معیشت ڈینجرزون سے باہر آرہی ہے۔

تازہ ترین