• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیا چھپا رہی ہے، IMF کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں، اپوزیشن

لاہور،اسلام آباد (نمائندہ جنگ،خبرایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہےکہ نالائق، عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کیوں چھپا رہی ہے، عمران صاحب !ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام مگر اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں،قوم کو بتایا جائے آئی ایم ایف پیکیج سے افراط زر میں مزید کتنے فیصد اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ پہلے وزیراعظم ہیں جوکشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اس ٹیم پرعوام کیسے اعتماد کرے؟ آئی ایم ایف پیکج سے عوام کے لئے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے،چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کے بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیاجارہا؟ ن لیگ نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ اتارنے اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے لئے آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر دیا تھامگر نااہل حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ۔

تازہ ترین