• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانجھانی قتل کیس، اسنیچنگ کا واقعہ، تحقیقاتی کمیٹی کا تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ، ارشاد کی اسپتال منتقلی روکنے پر رحیم شاہ کو گرفتار کرلیا، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے مبینہ ڈکیٹ ارشاد رانجھانی کو قتل کرنے والے یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کرلیا ہے،رحیم شاہ کی گرفتاری ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی ہدایت پرکی گئی ہےیہ بات ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ اسنیچنگ کا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا، رحیم شاہ نے ارشاد رانجھانی کو اسپتال منتقل کرنے سے روکا جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ رحیم شاہ کو پہلے سے درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اگر فیملی نے دوسری آیف آئی آر کروائی تو دوسری آیف آئی آر دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ ہو، اہل خانہ کے کہنے پر دوسرا مقدمہ کر دیں گے تاہم فیصلہ عدالت کرے گی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کہاکہ رحیم شاہ پر الزام ہے کہ اس نے زخمی ارشاد کو اسپتال منتقل نہیں ہونے دیا، مختلف عینی شاہدین کے بیانات لیے گئے ہیں، ایمبولینس ڈرائیور کا بھی بیان لیا گیا ہے جب کہ موقع پر پہنچنے والے ڈیوٹی آفسر نے بھی کچھ تاخیر کی، تمام شاہدین کے بیانات عدالت میں پیش کردیں گے۔ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی پر مشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے، مقدمے میں ملزم کیخلاف دفعہ بھی عائد کی جائے گی۔

تازہ ترین