• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھڑکنیں تیز، ”سپر لیگ“ کے میچز ”جیو سوپر“ سے دکھانے کی تیاریاں مکمل

کراچی (محمد ناصر ) پھر سیٹی بجنے اور اسٹیج سجنے کا وقت قریب آرہا ہے ، کرکٹ کا جنون بھی بڑھتا ہی جارہا ہے، شائقین کرکٹ کی دھڑکنیں تیز ہورہی ہیں، عوام اپنے کرکٹ کے سپر اسٹار کھلاڑیوں کو بلوں سے چھکے ، چوکے اُڑاتا دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں۔ سب کی نظریں اب ملکی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹ ”پاکستان سپر لیگ“ کے چوتھے ایڈیشن پر لگی ہیں جس میں اب صرف دو دِن کا انتظار باقی رہ گیا ہے۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 14فروری سے ہوگا جس میں کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے اِن میں سے 8 میچ پاکستان میں جبکہ دیگر مقابلے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے میدانوں پر ہوں گے۔ پاکستان کا سب سے پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ تاریخی کرکٹ کے تمام مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔ پی ایس ایل کے ہر لمحے سے آگاہ رکھنے کیلئے ”جیونیوز“ نے شائقین کی آسانی کیلئے انگلش اور اُردو زبان میں شاندار ویب سائٹ بھی تخلیق کردی ہیں۔ پی ایس ایل 2019ءکی ہر خبر، نیوز اپڈیٹس ، براہ راست اسکور، ٹیمز اور کھلاڑیوں کے انٹرویوز دیکھنے ناظرین www.geo.tv/psl اور https://urdu.geo.tv/psl ان ویب سائٹس پر وزٹ کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف پی ایس ایل کو مزید خوبصورت ، یادگار اور جاندار بنانے اور میچز شائقین کرکٹ تک براہ راست پہنچانے کیلئے ”جیوسوپر“ نے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

تازہ ترین