• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG لانے والا بحری جہاز سمندر میں پھنس گیا، صورتحال تشویشناک ہے، وزیر پٹرولیم

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) ملک میں جاری گیس کا بحران مذید شدت اختیار کرسکتاہے کیونکہ ایک لاکھ چالیس ہزار کیوبک میٹرز ایل این جی لئے بحری جہاز الکارنا کھلے سمند ر میں شدید ہواؤں کی وجہ سے گزشتہ دو دن سے گھرا ہوا ہے، بحری جہاز کو اتوار کو پورٹ قاسم لنگر انداز ہونا تھا مگر بحری جہاز کے کپتان نے شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے آگے بڑھنے سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔ یہاں یہ واضع کرنا ضروری ہے کہ 17اور 18جنوری کو بھی ایل این جی لانے والے الگشامیا نامی بحری جہاز نے پورٹ قاسم پر سمندر سمندری لہروں میں کمی کی وجہ سے لنگرانداز ہونے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین