• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ نہ کرتے بھی تحریک انصاف آئی ایم ایف سے ہاتھ ملا بیٹھی، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ )مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ نہ نہ کرتے بھی تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے ہاتھ ملا بیٹھی ، وزیر اعظم عمران خان بھی آئی ایم کے ساتھ مذاکراتی وفد کا حصہ رہے ، رکن اقتصادی مشاورتی کونسل عابد قیوم سلہری نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پیکج صرف پیسوں کے لئے نہیں بلکہ عالمی رینکنگ اداروں میں مستحکم پوزیشن کے لئے بھی ضروری ہے ، دوست ممالک سے امداد ایک سال کے لئے ملی جو جون میں ختم ہو جائے گا اپنے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے تک ادائیگیوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر تھالیکن یہ ضرور ہوا ہے کہ دوست ممالک کی سپورٹ کی وجہ سے دسمبر کے مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن بہترہوئی ہے، عابد قیوم سلہری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ڈائریکٹرلی کسی چیز کو مہنگا کر نے کی شرط عائد نہیں کرتا آئی ایف کی شرط آمدنی اور اخراجات کے درمیان توازن کا مطالبہ کرتا ہے ، آمدنی کم ہے تو آمدنی بڑھائی جائے ، اخراجات کم کرنے کے لئے مختلف سیکٹرز میں کٹوتی کی جانے شرط عائد کی جاتی ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نےکہاکہ قانون اور قواعد کے مطابق قومی اسمبلی کی کارروائی چلتی رہنی چاہیے ، جس کے لئے تحریک انصاف کی گفتگو شنید جاری ہے مگر دوسری جانب سے نیت اچھی نظر نہیں آرہی ، اسد قیصر کی مشکل سے متعلق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اسپیکر بدلے جانے کی باتیں مفروضوں کے علاوہ کچھ نہیں ، اسد قیصر منجھے ہوئے سمجھدار انسان ہیں ، کوشش کریں گے کہ مخالفین کی نیت صاف ہو جائے تاکہ معاملات آگے بڑھائے جا سکیں ۔سعودی عرب کی یونیورسٹیز میں اسکالر شپس سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیرئیر کونسلر سید عابدی کا کہنا تھاسعودی عرب میں طالب علموں کے لئے اسکالر شپ کے بہترین مواقع موجود ہیں،سعودی عرب کی منسٹری ویب سائٹ پر اسکالر شپس کی تمام انفارمیشن موجود ہے ، رجسٹریشن کے بعد تمام معلومات طالب علموں کے سامنے آجاتی ہے ۔

تازہ ترین