• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانی ظاہر کرنیوالے10ہزار پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک

نادرا نےخود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10ہزار144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے۔

ان افراد نے اقوام متحدہ کے انسانی کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردئیے ۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔

تازہ ترین