آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز نے آج سے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے تمام شعبوں میں ایک بار پھر سے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں کام جاری رہےگا۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ڈاکٹروں کے مطالبات منظور نہیں کئے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے، پروموشنز، خالی اسامیوں پر تقرریوں کا وعدہ کرنے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے عمل نہیں کیا گیا، جس پر احتجاجا ً سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور وارڈز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں