• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم رکنِ امریکی پارلیمنٹ نے معافی کیوں مانگی؟

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر نے یہودیوں سے تعصب پر مبنی اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے الہان عمر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کی رکن کانگریس الہان عمرنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ امریکی ارکان کانگریس پر اسرائیل کی حمایت کے لیے اسرائیل نواز لابی سے پیسے لینے کے بیان پر معذرت چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں سے متعصبانہ رویہ ایک حقیقت ہے اور وہ اپنے ساتھیوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے یہودیوں کے خلاف غیر مہذبانہ الفاظ کی تکلیف دہ تاریخ سے آگاہ کیا۔

اس سے پہلے الہان عمر کے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان سے ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے الہان سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹوئٹر پر ایک فالور نے الہان سے جب سوال کیا کہ ان کے خیال میں امریکی سیاست دانوں کو رقم کون دے رہا ہے تو الہان نے کہا کہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی ۔

تازہ ترین