• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں سال کانگو کی بیماری سے پہلی ہلاکت

کراچی میں رواں سال کانگو سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی،انتقال کرجانے والی مریضہ 35سالہ تعظیم فیضان اورنگی ٹاون کی رہائشی ہے۔

سربراہ جناح اسپتال سیمی جمال کے مطابق تعظیم فیضان کو علاج کیلئےگزشتہ روز جناح اسپتال لایاگیاتھا،خاتون میں دو روز قبل کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کانگو سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق بلوچستان سے سامنے آیا ہے جہاں مویشی پالنا لوگوں کا عام ذریعہ روزگار ہے۔اسپتال کی جانب سے ٹیم متاثرہ خاتون کی رہائش گاہ اور اردگرد کے علاقے کا معائنہ کرے گی تاکہ وائرس کے مزید اثرات اور اسباب کی نشاندہی کرسکے۔

سیمی جمالی نے کراچی میں وائرس کی نشاندہی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی بین الصوبہ منتقلی کے دوران کانگو کیس منظر عام پر آتے ہیں تاہم کراچی کی رہائشی خاتون کا کیس ایسے موقع پر آیا جب کہ جانوروں کی عام منتقلی نہیں ہورہی۔

تازہ ترین