• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹورنٹو میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں برف سے بنے دیوہیکل مجسمے لوگوں کو توجہ کا مرکز بنے ہوئےہیں۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹوMarkham سوک سینٹر میں منعقد ہونے والے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں مجسمہ سازوں نے حصہ لیا اور منفی چار ڈگری درجہ حرارت میں رکھے گئے دوسو ٹن آئس بلاکس پر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس برفیلے فیسٹیول دس روز تک جاری رہے گا۔

نمائش کیلئے پیش کئے گئے ڈریگن، پپٹس،آئس سلائڈسمیت مختلف درجنوں مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین