• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فن لینڈمیں بر ف سے بنے ہوٹل میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں مشہورِ زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کی تھیم لِئے اسنو ولیج نامی خصوصی پورشن بھی عوام کیلئے کھو ل دیاگیا ہے۔

فن لینڈ کے ٹھنڈے علاقےLapland میں قائم اس منفر د ہو ٹل کی تعمیرکردہ اس حصے میں ٹی وی سیریز میں دکھائے جانیوالے کردار اور دیگر اشیا کو برف سے تعمیرکیا گیا ہے اور پھر اس حصے کی زینت بنایا گیا ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہو ا ہے۔

اس ہوٹل میں4لاکھ کلو بر ف استعما ل کی گئی ہے جس کی راہداریوں اور کمر ورں سمیت تما م آرائشی اشیا ء بھی مکمل طور پربر ف سے ہی تیا ر کی گئی ہیں جبکہ جن گلاسوں اور پلیٹس میں کھانے اور جوس دئیے جاتے ہیں وہ بھی مکمل طور پر برف سے بنائے گئے ہیں۔

ہزاروں اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے اس ہو ٹل میں نہ صرف رہا ئش کے لئے کئی کمرے بھی موجود ہیں بلکہ ڈائننگ ایریا، کافی ایریا اور پلے ایریا سمیت برف کا چرچ بھی اس ونڈر لینڈ میں برف سے بنایا گیا ہے۔

اس حیرت انگیز اور دلکش ہو ٹل کو ہر سال سرد مو سم کے آتے ہی تعمیر کیا جاتا ہے جو بہار کی آمد تک پگھل کر ختم ہو جا تا ہے جہاں برف کے آرائشی سامان سے لے کر کراکری، کرسیاں ، ٹیبل اور یہاں تک کے در و دیوار سمیت ہر شے مکمل طور پر برف سے بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین