• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی دارلحکومت دہلی کے ایک ہوٹل میں شدید آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ معتدد شدید زخمی ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دہلی کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح 4 بج کر 35 منٹپر پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی 22 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اورصبح 8 بجے تک آگ پرمکمل قابو پا لیا گیا۔


آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر حکام موقع پر فوراً پہنچ گئے اور تقریباً 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعدانہوں نے 50 کے قریب لوگوں کو ہوٹل سے نکال لیا لیکن اس کے باوجود بھی کئی افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب 35 کے قریب افراد کو ہوٹل سے با حفاظت نکال لینے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔


تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی کہ ہوٹل میں آگ کسی غفلت کے باعث لگی ہے یا کوئی اور وجہ ہے جبکہ اگر اس حادثے میں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتی گئی ہے تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

فائر حکام کی جانب سے اب بھیتحقیقات کا عمل جاری ہے، تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین