• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ کے اجراء کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی آئی اے کے لیے 5ارب 60کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے دوران پی آئی اے کو 5ارب 60 کروڑ کے اجراء ک منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس رقم سے پی آئی اے کے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی منظوری بھی دی ۔

ذرائع نےبتایا ہے کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ کپاس پر تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔

ای سی سی اجلاس میں کپاس اگانے والے علاقوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور کپاس کی فصل بڑھانے کے لیے ریسرچ ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا بھی فیصل کیا گیا۔

تازہ ترین